You are currently viewing وزارت ریلوے کا اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس میں 1200بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

وزارت ریلوے کا اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس میں 1200بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

لاہور( ڈیسک )وزارت ریلوے نے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس میں 1200بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے شعبہ اکاؤنٹس میں 200سینئر اور500 جونیئر آڈیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔

ریلوے پولیس میں 500 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جن میں25اے ایس آئی کی پوسٹیں بھی شامل ہیں۔بتایاگیا ہے کہ تمام پوسٹوں پر بھرتی کاعمل آئندہ ماہ سے مرحلہ وار شروع ہوگا۔سینئرزآڈیٹرز کیلئے بی کام،ایم بی اے کی شرط رکھی گی ہے، سینئرز آڈیٹرز کی بھرتی پبلک سروس کمیشنکے ذریعے ہوگی جبکہ جونیئر آڈیٹرز کی بھرتی کا عمل محکمانہ طور پ کیا جائیگا۔ ریلوے پولیس میں اے ایس آئی کی بھرتی نجی ٹیسٹ لینے والی کمپنی کے ذریعے کی جائیگی ۔اے ایس آئی کا فزیکل ٹیسٹ اور انٹرویو ریلوے پولیس کے افسران خود لیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.