You are currently viewing وزارت خزانہ کا اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

وزارت خزانہ کا اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

اسلام آباد (ڈیسک) وزارت خزانہ نے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔
شرح منافع میں ردوبدل یورو، پاؤنڈ، امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق تین ماہ کے لیے شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 ماہ کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 10 سے بڑھا کر 15.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ایک سال کے لیے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.50 سے بڑھا کر 15.50 فیصد کردیا گیا ہے۔ 3 سال کے لیے سرمایہ کاری پر شرح منافع 10.75 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کردیا گیا ہے۔ 5 سال کے لیے سرمایہ کاری پر شرح منافع 11 فیصد سے بڑھا کر 13.50 فیصدکردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ میں ایک سال کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 5.75 سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 3 سال کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 6.25 سے بڑھا کر 7.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرنیوالوں کے لیے شرح منافع 6.50 سے بڑھا کر 7.50 فیصدکردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یورو میں 3 ماہ کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 4.75 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کردیا گیا، 6 ماہ کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 5 فیصد سےکم کرکے 4.50 فیصد کردیا گیا، ایک سال کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 5.25 فیصد سےکم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا۔یورو میں 3 سال کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 5.50 سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا، 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے شرح منافع 5.75 فیصد سے بڑھا کر 6.50 فیصد کردیا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7