راولپنڈی (ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر بروز منگل کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا۔
پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں میزبان بھارت اور نیدرلینڈز جبکہ تیسرے وار اپ میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5اکتوبر سے ہو گا۔