You are currently viewing ورلڈ کپ کا 15واں میچ جنوبی افریقا اور نیدر لینڈز کے درمیان کل ہو گا

ورلڈ کپ کا 15واں میچ جنوبی افریقا اور نیدر لینڈز کے درمیان کل ہو گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:16/10/2023 12:13
  • Reading time:1 mins read

دھرم شالہ (ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کا پندرہواں میچ دن 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
آئی سی سی کے تحت بھارت میں جاری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے ۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ کے مقام پر جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی ، میچ کا آغاز دن کے ڈیڑھ بجے ہو گا۔
میگا ایونٹ میں اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم دو میچ کھیل کر دونوں میں فتح حاصل کر چکی ہے۔
پروٹیز نے اپنے پہلے میچ میں آئی لینڈرز کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز کو 134 رنز سے مات دی تھی۔
نیدرلینڈز نے دو میچز کھیلے ہیں مگر اس کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کررہے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کو وکٹ کیپر بلے باز سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل سب سے زیادہ 5 بار آسٹریلوی ٹیم کو جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت اور ویسٹ انڈیز دو، دو بار ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا نے ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔