راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اپنی بیٹی گوہر بانو قریشی سے ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے گوہر بانو قریشی نے ویڈیو بیان میں اپنے والد شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق بتایا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کل لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ میں تھری ایم پی او کی درخواست لگی ہوئی ہے۔
گوہر بانو قریشی نے بتایا کہ انھوں نے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے ہمراہ والدکےساتھ ملاقات میں قانونی مشاورت کی ہے۔
گوہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ والد نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔
