اسلام آباد (ڈیسک ): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جا رہا ہے ،پرتشدد انتہاپسندی سے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پرمکمل یقین رکھتی ہے،موجودہ حالات میں ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپیپلز پارٹی کو شدید تشویش ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری جماعت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف لڑتی رہے گی۔
(این این آئی)