اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے رابطے بھی بحال ہوگئے تاہم سیاسی معاملات پر فی الحال بات چیت نہیں ہوئی۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پرویزالٰہی کی ڈبل گیم نہیں چاہتی، واضح طور پر سامنے آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں ڈویژن صدور کو متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔
ن لیگ پنجاب میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنے پر تیار
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:10/12/2022 21:04
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / پنجاب / سیاست
- Post last modified:10/12/2022 21:04
- Reading time:1 mins read
Tags: اسلام آباد, پاکستان نیوز, پرویز الٰہی, مسلم لیگ (ن), نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, وزیراعلٰی تسلیم کرنے پر تیار
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7