You are currently viewing ن لیگ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا پارٹی صدر مقرر کر دیا

ن لیگ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا پارٹی صدر مقرر کر دیا

لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کے پارٹی صدر کی ذمے داریاں تفویض کر دی ہیں۔
سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
سندھ میں پارٹی کے نائب صدر شاہ محمد شاہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.