You are currently viewing ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکر پنجاب اسمبلی بچانے کا تہیہ کرلیا، عطا تارڑ

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکر پنجاب اسمبلی بچانے کا تہیہ کرلیا، عطا تارڑ

لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے اور اسمبلی بچائیں گے۔ پنجاب اسمبلی بچانے کا مشن لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے، اسمبلی تحلیل ہونےسے ہر صورت بچائیں گے جس کے لیے حکومتی بینچوں پر اراکین سے بھی رابطے تیز کریں گے۔اس موقع پر پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے، بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ قبل ازیں ن لیگ کے ہنگامی اجلاس میں حمزہ شہباز ارکان اسمبلی کے ساتھ سر جوڑے بیٹھے رہے۔ 2 گھنٹے تک جاری اجلاس میں اسمبلیوں کو تحلیل سے روکنے کے لیے گورنر راج لگانے، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور یا پھر تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا۔