You are currently viewing نیکیاں بیچنے کا دعویدار نوسرباز پکڑا گیا، رسید بک بھی برآمد

نیکیاں بیچنے کا دعویدار نوسرباز پکڑا گیا، رسید بک بھی برآمد

گجرات (نیوز ڈیسک) گجرات سے رقم کے عوض نیکیاں بیچنے والا نوسرباز پکڑا گیا، رسید بک بھی برآمد کرلی گئی۔
تھانہ گلیانہ پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقارعلی نے نیکیاں بیچنے کے لیے باقاعدہ رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں۔
رسید پر 10 روپے میں 1 لاکھ نیکیاں، 100 روپے میں 1کروڑ نیکیاں،1 ہزار میں 1 ارب نیکیاں، 10 ہزار میں 1 کھرب نیکیاں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
بعدازاں علاقہ مسجٹریٹ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرکے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔