گوادر (نیوز ڈیسک) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کو 3 ہفتے کی تربیت کے لیے چین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 افسران پر مشتمل ٹیم آئندہ ہفتے تربیت کے لیے چین روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تربیت کے لیے جانے والوں میں شعبہ اے ٹی سی، ایئرپورٹ سروسز، انجینئرنگ اور الیکٹرانک سمیت و دیگر افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے تربیت کے لیے افسران کی فہرست وزارت ہوا بازی کو بھیج دی ہے جہاں سے منظوری ملتے ہی ٹیم کو چین بھیجا جائے گا۔