ممبئی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔
تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔
خیال رہے کہ بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔