نیوزی لینڈ میں 15 لاکھ 26 ہزار 608 کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے، 1 نئے کیس کی تصدیق

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:30/01/2021 13:34
  • Reading time:1 mins read

ویلنگٹن(ڈیسک)نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کی جانچ کے لئے 15 لاکھ 26 ہزار 608 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا مزید ایک کیس ریکارڈ ہوا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مجموعی عی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 305 تک پہنچ گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری اپنے پاس ریکارڈ رکھیں کہ وہ کہاں گئے ہیں، کس سے ملیں ہیں اور اگر بیمار ہیں تو علاج کے علاوہ باہر نا نکلیں بلکہ خود کو قرنطینہ کر لیں۔ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا سے 2 ہزار 208 افراد صحت یاب جبکہ 25 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.