You are currently viewing نیوزی لینڈ حملے: آسٹریلوی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا گیا

نیوزی لینڈ حملے: آسٹریلوی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا گیا

کرائسٹ چرچ(ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

دائیں بازو کا سفید فام نسل پرست 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے جس کو ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد پر قتل کے الزامات عائد ہیں جب کہ دیگر الزامات میں دہشت گرد کو  مزید تحقیقات کے بعد چارج کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا اور ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا جب کہ اس نے ضمانت کے لیے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر دیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گرد کو ساؤتھ آئس لینڈ شہر کے ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.