کراچی (ڈیسک) نیوز پاکستان ٹی وی نے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) میں کئے گئے کرپشن بے نقاب کر دیا ۔
نیشنل بینک کے صدر جناب عزت مآب حضرت محترم عارف عثمانی صاحب کے بینک کی بہتری کیلئے مزید اقدامات۔امریکہ برانچ میں صرف 25 بزنس اکاؤنٹس رہ گئے( نیشنل بینک کی دوسرے ملکوں کی برانچوں کے اکاؤنٹس کو ملا کر 52)۔ان 25 اکاؤنٹس کے لیے 57 لوگوں کا سٹاف بھرتی کیا گیا.
ایک SEVP جیمز سٹب
دو EVP
دو SVP
گیارہ VP
سات AVP
یعنی 23 ایگزیکٹوز اور 34 افسران
جبکہ تمام فارن ایکسچینج بزنس عثمانی صاحب اپنی نگرانی میں سٹی بینک اور چیز مین ہیٹن بینک کو ٹرانسفر کر کے آئے تھے۔
50 % سے زائد امور آؤٹ سورس کر کے آئے تھے۔ 50 کروڑ کا کنسلٹنٹس کا ٹھیکہ بغیر پیپرا رولز کے دے کر آئے تھے۔سب بورڈ کی رضامندی سے ہوا۔
سب نیشنل بینک کی بہتری کیلئے ہے۔ عثمانی صاحب نیشنل بینک کے کنویں کے مینڈک نکال کر شارک مچھلیاں ڈال رہے ہیں۔بس اس طرح کی باتیں تو ایک مافیا کر رہا ہے جو بینک کی بہتری نہیں چاہتا۔