You are currently viewing نیسلے پاکستان کی آمدن 8.88 ارب روپے تک بڑھ گئی
Pouring water from bottle into glass on blue background

نیسلے پاکستان کی آمدن 8.88 ارب روپے تک بڑھ گئی

اسلام آباد(ڈیسک)نیسلے پاکستان کی خالص آمدن2020 کے دوران 8.88 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 195.91 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 2019 کے لئے نیسلے پاکستان کو 7.3 ارب روپے خالص منافع ہوا اور کمپنی کی فی حصص آ مدنی 167.12 روپے رہی تھی۔ اس طرح 2019 کے مقابلہ میں 2020 کے دوران نیسلے پاکستان کی خالص آمدنی میں 1.58 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے حصہ داروں کے لئے 61 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ قبل ازیں دوران سال نیسلے پاکستان اپنے حصہ داروں کو 133 روپے فی حصص وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ ادا کر چکی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.