You are currently viewing نیدر لینڈ کی گلوکارہ نے ”پسوڑی“ گا کر سامعین کو حیرت میں ڈال دیا

نیدر لینڈ کی گلوکارہ نے ”پسوڑی“ گا کر سامعین کو حیرت میں ڈال دیا

کراچی (ڈیسک) نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے سریلی آواز میں سپر ہٹ گیت ”پسوڑی“ گا کر سامعین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے گلوکارہ کی ویڈیو شیئر کردی۔ سفارتخانے سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔

رواں برس پاکستان اور نیدرلینڈ اپنے دو طرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائیں گے۔ ڈچ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستانی گلوکار ڈچ گیت گا سکتے ہیں تو وہ ہمیں بھیجیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7