You are currently viewing نیتن یاھو کے 23 دسمبر 2020 کو متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان

نیتن یاھو کے 23 دسمبر 2020 کو متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:12/12/2020 14:24
  • Reading time:1 mins read

دبئی(ڈیسک)مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسرائیل کے دورے کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق نیتن یاھو23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔عبرانی اخبار کے مطابق اگربجٹ کی منظوری پر پیدا اختلافات دور ہوگئے اور پارلیمنٹ کو تحلیل نہ کیا گیا تو نیتن یاھو طے شدہ تاریخ پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔عبران اخبار کے مطابق نیتن یاھو امارات کے پہلے دورے سے فائدہ اٹھا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایک تاریخی پیش رفت کی طرف بڑھ رہے ہیں جب کہ ان کے حکومتی اتحادی بینی گینٹز جو ان کے سیاسی حریف بھی ہیں معمولی نوعیت کے سیاسی امور میں الجھے ہوئے ہیں۔عبرانی اخبار نے وزیراعظم ہاﺅس کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دورے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ انہوں نے داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کی سفارش اور تجویز پرامارات کا دورہ موخر کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.