مقبوضہ بیت المقدس(ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اسرائیلی ریاست کی پلاننگ و ہاﺅسنگ کمیٹی کو غرب اردن میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے مزید 5 ہزار گھروں کی تعمیر کی ہدایت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیتن یاھو نے غرب اردن میں کم سے کم پانچ ہزار گھروںکی تعمیر کا حکم دیا ہے۔ یہ مکانات غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کے اندر اور اس ان کے باہر تعمیر کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو آنے والے دنوں میں یہودی آباد کاروں کو غرب اردن میں بسانے کے لیے مزید آباد کاری بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے السامر علاقائی کونسل کے چیئرمین یوسی داگان نے کہا کہ تھا کہ وہ جلد ہی نیتن یاھو کے سامنے غرب اردن میں یہودی آباد کاری کا ایک نیا منصوبہ پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیرعظم اس منصوبے کی منظوری دے دیں گے۔