You are currently viewing نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے عمران خان سے 20 سوالات کے جوابات طلب

نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے عمران خان سے 20 سوالات کے جوابات طلب

راولپنڈی (ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ مکمل کرلی۔
عمران خان نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں انہیں باضابطہ شامل تفتیش کیا گیا۔
عمران خان نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کی جانب سے عمران خان سے کیس سے متعلق 20 سوالات کے جواب طلب کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کے ریکارڈ سے متعلق سوالات کیے۔
نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاؤنڈز کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔
عمران خان نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے۔
عمران خان نے کہا کہ این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں۔
عمران خان نے نیب کی ٹیم کو بتایا کہ القادرٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔
قبل ازیں نیب کی ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی آفس کے باہر گاڑی میں موجود تھیں۔
عمران خان کی نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ رینجرز کی مزید نفری بھی پہنچ گئی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد انجم خود بھی نیب راولپنڈی آفس پہنچے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.