You are currently viewing نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوا حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ نیب قانون میں ترمیم سے ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، سلیکٹڈ حکومت سے نہ کوئی ریلیف چاہئے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماوں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے، ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہئے، اس سے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ‎ عمران خان اور چئیرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.