You are currently viewing نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا ، نواز شریف

نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا ، نواز شریف

اسلام آباد (ڈیسک)  سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب تحقیقات کر ے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لاء اور پھر جج کیسے بنایا گیا

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جس طرح کے کیسز بنائے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہوسکی، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے تو پھر الزام ثابت بھی ہونے چاہئیں اور جب کرپشن کا کوئی معاملہ دور دور تک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کرسکے اب مشرف دور کے کالے قانون کو ختم ہونا چاہئے، نیب کو یہ بھی تحقیقات کرنی چاہئے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لاء اور پھر جج کیسے بنایا گیا، عدلیہ ہمارا 8 ماہ سے جس طرح خیال رکھ رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، عوام اور سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہئیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.