You are currently viewing نیا غلاف کعبہ اتوار کو کلید بردار کے حوالے کیا جائے گا،جنرل پریذیڈنسی

نیا غلاف کعبہ اتوار کو کلید بردار کے حوالے کیا جائے گا،جنرل پریذیڈنسی

  • Post author:
  • Post category:تجارت / دنیا
  • Post last modified:10/07/2021 13:20
  • Reading time:1 mins read

مکہ (ڈیسک)مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ نیا غلاف کعبہ اتوار کو کلید بردار کے حوالے کیا جائے گا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے اتوار گیارہ جولائی یکم ذی الحجہ 1442ھ کو غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔واضح رہے کہ معمول کے مطابق ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ نیا غلاف یکم ذی الحجہ کو کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے۔