You are currently viewing نیا توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش

نیا توشہ خانہ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے آج جیل پہنچی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب اسد اللہ مخدوم کی سربراہی میں ٹیم نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔
نیب کی ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
گزشتہ روز ملزمان کا توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔
ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں 19 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.