You are currently viewing نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے سندھ بار کونسل کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے سندھ بار کونسل کے وفد کی ملاقات

کراچی (ڈیسک)گراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے سندھ بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق بدھ کوہونے والی ملاقات میں وائس چیئرمین صلاح الدین ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی یاسر عرفات شر، چیئرمین رولز کمیٹی عبدالحلیم صدیقی، چیئرمین کنسٹرکشن کمیٹی عرفان احمد صدیقی، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمود الحسن و سیکریٹری سندھ بار کونسل زین العابدین شامل تھے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلی نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وکلا عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.