You are currently viewing نگراں وزیراعظم کا تقرر آئینی طریقہ کار کے تحت  ہوگا، مریم اورنگزیب

نگراں وزیراعظم کا تقرر آئینی طریقہ کار کے تحت ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا تقرر اور اس کا اعلان آئین پاکستان میں درج طریقہ کار کے تحت ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اس حوالے سے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے رہنمائی لیں گے اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مشاورت سے یہ عمل مکمل کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.