You are currently viewing نگراں سیٹ اپ کی مدت آئینی طور پر طویل کی جا سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

نگراں سیٹ اپ کی مدت آئینی طور پر طویل کی جا سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان (ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین میں ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی مدت طویل کی جا سکتی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے اور عدالت کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن ہوں گے تو بھاگیں گے نہیں، میدان میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بھی الیکشن تاخیر سے ہوئے تھے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آئین میں ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی مدت طویل کی جا سکتی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7