You are currently viewing نگراں حکومت پر مشاورت، جے یو آئی اور ایم کیو ایم میں آج بیٹھک ہوگی

نگراں حکومت پر مشاورت، جے یو آئی اور ایم کیو ایم میں آج بیٹھک ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔
خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جے یو آئی کے وفد سے سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے معاملے پر ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی امور سمیت سندھ میں نگراں حکومت کے قیام پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہری اور دیہی سندھ کے علاقوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7