You are currently viewing نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی کمشنرز کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی کمشنرز کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت

کراچی (ڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام ڈی سیز کو سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ کے اضلاع جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد و دیگر شامل ہیں کے کمشنرز کو خطوط جاری کیے گئے ہیں۔
خطوط میں تمام ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں اشیائے خور و نوش و دیگر چیزوں پر سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔
خط میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ تاجر حضرات اور کمپنیاں صارفین سے ناجائز منافع اور زائد رقم کی وصولی میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پھل، سبزیوں، گوشت سمیت تمام روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر ضابطہ لایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرتے ہوئے خوردہ فروش کیخلاف مناسب کارروائی کی جائی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.