اسلام آباد (ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام زلزلہ زدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ریسکیو سروسز کے لیے اپنے ماہرین جلد مراکش روانہ کرے گا جب کہ امدادی سامان پر مشتمل پروازیں بھی مراکش کے عوام کے لیے بھیجی جائیں گی۔
