You are currently viewing نو مسلموں کو نماز سکھانے اور پڑھنے میں مدد دینے والی اسمارٹ جائے نماز ایجاد

نو مسلموں کو نماز سکھانے اور پڑھنے میں مدد دینے والی اسمارٹ جائے نماز ایجاد

قطر (ڈیسک) نو مسلموں کو نماز سکھانے اور پڑھنے میں مدد دینے والی اسمارٹ جائے نماز ایجاد کر لی گئی۔
کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید گیجٹس اور روزمرہ استعمال کی اسمارٹ چیزیں ایجاد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں قطر کے ایک شہری نے اسمارٹ جائے نماز ایجاد کر ڈالی۔
موجد کا کہنا ہے کہ یہ جائے نماز سب کے لیے ہے مگر نومسلموں کو نماز پڑھنے میں مدد دینے اور نماز سکھانے کے لیے خاص طور پر موزوں ہے۔
قطری انجینئر عبدالرحمن صالح خامس نے بتایا کہ اس جائے نماز میں اسکرین اور اسپیکر نصب ہیں جو نماز سیکھنے والوں کو انگریزی ، عربی سمیت دنیا کی 25زبانوں میں نماز پڑھنا سکھاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ اپنی طرز کی پہلی جائے نماز ہے جو شریعت کے مطابق نماز اور اس سے متعلق دیگر احکامات بتائے گی۔ یہ جائے نماز مسلمان بہن بھائیوں کو بھی دین سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اسمارٹ جائے نماز پر نماز کی ادائیگی کے دوران سجدہ کی جگہ پر اسکرین دکھائی دے گی جس پر قرآنی آیات نظر آئیں گی، جس سے نماز کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
قطری انجینئر نے مزید بتایا کہ اسمارٹ جائے نماز کو موبائل فون ایپ کی مدد سے کسٹمائز کیا جا سکتا ہے۔