You are currently viewing نو مئی کو گھر پر موجود ہونے کے باوجود مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

نو مئی کو گھر پر موجود ہونے کے باوجود مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی (ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، میزبان، پروڈیوسر، سلمان شیخ عرف مانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی وڈیو میں مانی کا کہنا تھا کہ اگرچہ نو مئی کو میں گھر پر موجود تھا مگر اس کے باوجود میں سیاست سے دستبردار ہو رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں گلشن اقبال کراچی حلقہ این اے 251 سےتعلق رکھتا ہوں اور کئی سیاسی جماعتوںمیں بھی کام کرتا رہا ہوں۔
حالیہ ملکی حالات اور خاص طور پر نو مئی کے واقعات کے بعد میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنے گھر والوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری گھر پر عدم توجہی کے باعث میرے بچوں کے رزلٹ بھی اچھے نہیں رہے جس کی وجہ میں خود ہوں کیوں کہ میں اپنا کافی وقت سوشل میڈیا اور سیاست کو دیا کرتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے گھر، بچوں اور ان کی تعلیم پر توجہ مرکوز کروں گا ، میں ہر قسم کی سیاست سے دستبر داری کا اعلان کرتا ہوں۔