You are currently viewing نوعمری میں شدید مایوسی، نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

نوعمری میں شدید مایوسی، نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

مظفر گڑھ (ڈیسک) شدید مایوسی، بے ہنگم خیالات اور تربیت کا فقدان نوجوانوں کو خودکشی کی جانب مائل کر رہے ہیں، ایسی ہی کیفیات کا شکار نو عمر لڑکے نے چھت کے گارڈر سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
پولیس تھانہ خان گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے خان گڑھ میں آر ایچ سی اسپتال کے نزدیک رہائشی غلام حسین کے 19 سالہ لڑکے صابر حسین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھت کے گارڈر سے بجلی کی تار باندھ کر پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر خودکشی کر لی۔
تھانہ خان گڑھ کے سب انسپکٹر مدثر کی طرف سے اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے قریبی پوائنٹ سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا۔
پولیس کرائم سین یونٹ کے موقع پر شواہد اکٹھے کر لینے کے بعد ریسکیو عملہ نے ڈیڈ باڈی کو شیٹ سے کور کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا۔