You are currently viewing نوشکا شرما میں بناوٹ نہیں ہے،عالیہ بھٹ

نوشکا شرما میں بناوٹ نہیں ہے،عالیہ بھٹ

ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما بناوٹی نہیں ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ جو ان دنوں فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں انہوں نے ریڈیو کے ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ان کے پسندیدہ لوگوں میں شمار ہوتی ہیں کیونکہ وہ بناوٹی نہیں ہیں۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ ان سے اس لئے بھی متاثر ہیں کہ وہ جانوروں اور ماحول سے وابستہ مختلف مہم کا حصہ ہیں اور انہیں جانوروں سے بہت پیار ہے اوراس کا ثبوت ان کے گھر میں جانوروں کے لئے الگ جگہ بنی ہوئی ہے جو میں وہ جانوروں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور یہ عمل قابل تعریف ہے۔ اداکارہ عالیے بھٹ فلم ’’گلی بوائے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی،فلم 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.