اسلام آباد(ڈیسک)اداکارہ نور ظفر خان نے عمر شہزاد کے ساتھ ایچ ایس وائے کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کروالیا۔
فوٹو شوٹ میں انہوں نے بھورے رنگ کا عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ عمر شہزاد نے بھورے رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔ عمر شہزاد ان دنوں ڈرامہ سیریل بھڑاس میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایچ ایس وائے نے ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت سے اداکار ی کی دنیا میں قدم رکھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔