You are currently viewing نوجوت سنگھ سدھو نے 10 ماہ بعد جیل سے رہائی ملتے ہی مودی کو آمر قرار دیدیا

نوجوت سنگھ سدھو نے 10 ماہ بعد جیل سے رہائی ملتے ہی مودی کو آمر قرار دیدیا

پٹیالہ (ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو10 ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی۔
بھارتی پنجاب دھشمیش نگر میں واقع پٹیالہ جیل سے رہا ئی کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آمر قرار دیتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت پنجاب میں بھی صدر راج لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ یہ لوگ پنجاب کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور ہر کانگریس ورکر کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔
یاد رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما کو 34 برس قبل کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کے کیس میں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7