اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ا ن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے ، انہوں نے بیت المقدس کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار بارے آگاہی دے گی ۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔