You are currently viewing نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد(ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت  کی درخواست قابل  سماعت قرار دےدی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.