You are currently viewing نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین لندن سے لاہور پہنچ گئے

نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
نواز شریف نے جاتی عمرہ پہنچنے پر اپنے بیٹوں کا استقبال کیا، حسین نواز اور حسن نواز کافی عرصہ سے لندن میں موجود تھے۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آکر احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے العزیزیہ، فلیگ شپ و ایون فیلڈ ریفرنس میں دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے۔
یاد رہے کہ کہ احتساب عدالت نے دسمبر 2017 میں مسلسل غیر حاضری پر حسن اور حسین نواز کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.