You are currently viewing نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی

نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:18/03/2022 16:47
  • Reading time:1 mins read

لاہور(ڈیسک)لاہورکی احتساب عدالت نے نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی۔نواز شریف فیملی اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف یوسف عباس اور دیگر نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کی تمام جائیدادوں کو منجمد کردیا ہے۔نیب نے ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہو چکی ہیں۔عدالت نیب کے وراثتی جائیدادوں کو منجمد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ نیب نے نواز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا رکھی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.