You are currently viewing نواز شریف کی جعلی طبی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری

نواز شریف کی جعلی طبی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

فواد چوہدری ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ  تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.