لندن (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی موت پر انہیں بہت دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر نریندر مودی اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔