You are currently viewing نواز شریف منتخب ہو کر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، شہباز شریف

نواز شریف منتخب ہو کر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، شہباز شریف

بہاولپور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے۔
احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا۔
انھوں نے کہا کہ میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نواز شریف کو موقع دیں وہ جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، الیکشن جیتے تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.