You are currently viewing نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی شکست کاالزام پیپلز پارٹی کو نہ دیں،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی شکست کاالزام پیپلز پارٹی کو نہ دیں،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے ایم کیو ایم اور پی ایس پی  ایک ہو ئے تھے توخوشی ہو ئی تھی ، نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی شکست کا الزام پاکستان پیپلز پارٹی کو نہ دیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کر تےہو ئے کہناتھا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی ایک ہوئے تھے توخوشی ہوئی تھی، ایم کیوایم کی جانب سے اپنے ہی ممبران پرعدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، مجھے نہیں معلوم کس دھڑے کو لندن کی حمایت حاصل ہے۔

راؤانوار کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی ملزم پر پیپلزپارٹی کا آشیرباد نہیں،راؤانوار خود کو بے قصور سمجھتے ہیں تو قانون کے حوالے کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں خفیہ بیلٹنگ ہوتی ہے اور امیدوار کا انتخاب ہوتاہے، نوازشریف مسلم لیگ ن کی شکست کا الزام پیپلزپارٹی کو نہ دیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی کوکراچی کاامن تباہ کرنےنہیں دیں گے، بڑی مشکل سےکراچی کاامن بحال کیاہے، کہتےہیں خیبرپختونخوامیں پولیس آزاد ہے کہاں ہے؟ کراچی میں حالیہ واقعات میں حکومت نےفوری ایکشن لیا۔

نقیب اللہ قتل کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا نقیب کیس میں کمیٹی بنائی تھی جس میں قابل افسران تھے، کمیٹی کی تحقیقات پرفوری عملدرآمد کیا گیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.