Connect with us

اسلام آباد

نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں،نیب

اسلام آباد (ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا ہے ۔

 نیب کے جواب میں کہاگیاکہ گرفتار مجرم نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیب کے مطابق نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔نیب جواب میں کہاگیا کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے۔ نیب جواب میں کہاگیا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

اس کا اشتراک:

اسلام آباد

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

-->

کندھ کوٹ (ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہناہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معاشیت کیلئے بہترنہیں ہے۔ شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑہ جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading

اسلام آباد

سعودی عرب کوعالمی سطح پرطاقت ورملک دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

-->

اسلام آباد (ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔

‘العربیہ’ کودیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مملکت میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کو ‘تاریخ ساز’ اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ قراردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کو عالمی سطح پرایک طاقت ورملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے، ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ اسی تاریخ سازتعلق کی بدولت سعودی ولی عہد کا پاکستان میں وسیع پیمانے پرخیرمقدم کیا جا رہا ہے جب کہ پوری پاکستانی قوم معززمہمان کی آمد کی بے تابی سے منتظر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد نے جو کام کیے ہیں اس پروہ داد تحسین کے مستحق ہیں، ہمیں قوی امید ہے کہ جامعات، اسکول، دیگر تعلیمی ادارے اورسعودی نوجوان شہزادہ محمد بن سلمان کی متعارف کردہ اصلاحات اوردوسرے ممالک کے سات مقابلے کی دوڑ میں ان کا ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے پر پوری قوم خوش ہے اورہم سب اُنہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسلام آباد کی اقتصادی بحران کے دوران امداد پر دونوں ملکوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورکہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے پاکستان کی امداد کی، ہم بہت مشکل معاشی حالات سے دوچار تھے، ادائیگیوں کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، جب ہم اس طرح کے حالات سے دوچار ہوئے تو سعودی عرب ،امارات اورچین جیسے دوستوں سے رجوع کرنا پڑا۔ ان تینوں ملکوں نے ہمیں دل کھول کر امداد دی اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے بچا لیا

Continue Reading

اسلام آباد

پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

-->

میونخ(ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اورحکمت عملی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے الزام تراشیوں پر افسوس ہوا، اگرہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا، الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، ہمیں ان کے جانی نقصان پرصدمہ ہے، ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کو سیات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے جب کہ خطے کے امن واستحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر پہلے سے زیادہ پراعتماد لوٹ رہا ہوں، امریکی سینیٹرزسے ملاقات میں واضع ہوگیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اینگیج کرنے کوتیارہیں جب کہ جرمنی، کینیڈا، ازبک وزرائے خارجہ اورافغان صدر کے ساتھ ملاقاتوں سے پاکستان کوسفارتی طور پرتنہا کرنے کا بھارتی ایجنڈا خاک میں مل گیا ہے

Continue Reading
/

Facebook

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں