You are currently viewing نواز شریف  سے ان کی والدہ اور  بیٹی کی  جیل میں ملاقات

نواز شریف سے ان کی والدہ اور بیٹی کی جیل میں ملاقات

لاہور(ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف  سے ملاقات کے لئے  ان کی صاحبزادی مریم نواز اور حمزاہ شہباز  کوٹ لکھپت  جیل  پہنچ گئے ۔

نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز ان سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز والد کے لیے گھر سے کھانا بھی ساتھ لے کر آئیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپ جیل میں ملاقات کے لیے شریف خاندان کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ان رہنماؤں کو اب تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.