You are currently viewing نواز شریف جیل سے ہی بیرون ملک گئے تھے منزل بھی جیل ہوگی، فیصل کریم کنڈی

نواز شریف جیل سے ہی بیرون ملک گئے تھے منزل بھی جیل ہوگی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا، آئین میں تو کہیں نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول تاحال نہیں آیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ انتخابات کا شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کرسکیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اب ملک میں سلیکشن چلنے والی نہیں، راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی، ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لےگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.