اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل سے گئے تھے، وطن واپس آئیں گے تو سیدھے جیل ہی جائیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے شیورٹی کو تبدیل کیا، شہباز شریف کو بلا کر نواز شریف کی واپسی کی بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، دوسری بات یہ کہ نواز شریف پلی بارگین کریں گے اور پیسے واپس کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تیسری بات یہ ہے کہ نواز شریف عدالت سے نااہل ہیں اور الیکشن نہیں لڑ سکتے۔