You are currently viewing نواز  شریف این آر او کے لئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی

نواز شریف این آر او کے لئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف این آر او کے لئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں،یہ کرپشن کے گارڈ فادر کو بچانا چاہتے ہیں ،

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں ،نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا ڈرامہ کر رہے ہیں،تاکہ عدلیہ پر دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کر سکیں ، نواز شریف یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اوپر سے اترے ہو ئے ہے

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں  نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کئے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ  نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے، عوام کا کام  ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہ

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.