Connect with us

پاکستان

نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباؤ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباؤ ہے۔

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔  نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں، ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے، اب ان دونوں کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر بہت دباؤ تھا، ہر شخص روز اٹھ کر کہتا ہے کہ اسمبلی بھی چلانی ہوتی ہے، ان دونوں سے کچھ لے دے کرکے معاملہ ختم کرو، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو سیاست بہت تلخ ہوجاتی ہے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئے اور نہ آئیں گے، وہ واحد آدمی ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر یہ واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔

اس کا اشتراک:

متعلقہ اشاعت

اسلام آباد

قوم کا بچہ بچہ مقروض ، حکمران طبقہ تنخواہیں بڑھا رہا ہے،سینیٹر سراج الحق

-->

خالق نگر(ڈیسک)امیر جماعت اسلامی  اسلامی  سینیٹر  سرالحق  کا کہناہے کہ ا کرپشن کو ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ، عوام اپنے مسائل کے حل اور دیانتدار قیادت کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ اگر کسی غریب پر پانچ ہزار کا بجلی بل ہوتا ہے تو اس کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے اور کروڑوں کے نادہندگان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے گزشتہ روز کاہنہ میڈیا کلب میں صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،امیرجماعت اسلامی نے مزیدکہا کہ ملک سے یہ دہرا معیار اب ختم ہونا چاہئے۔ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کی بجائے اپنے مفادات کا تحفظ کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک اس نازک صورتحال پر پہنچا ہے کہ قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔حکمران طبقہ اپنی تنخواہیں بڑھا رہا ہے ،ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا،اسلئے عوام میں انقلابی اورعوامی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کو بھی چاہئے کہ بڑے بڑے بنگلوں کا طواف کرنے کی بجائے اپنے ووٹ کی طاقت کے ایٹم بم کو کرپشن،ناانصافیوں اور نااہل قیادت کے خلاف استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل ،گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،سراج الحق نے کہا کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے،حق وباطل کے معرکہ میں معاشرے کے اچھے لوگوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقامت دین کی جدوجہد کرنے والے لوگوں کا ساتھ دینا چاہئے۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک میں ناچ گانے اور فحاشی کی آزادی مگر اسلام اور ناموس رسالت کی بات کرنا جرم بن گیا ہے۔

Continue Reading

اسلام آباد

بلاول بھٹو کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

-->

لاہور(ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کو  ہولی  کی مبارکباددی ہے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ہولی کے خوشیوں بھرے تہوار کی مبارکباد دیتا ہوں۔آئیں اس تہوار پر خوشیوں اور امن کا پیغام پھیلائیں۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading

پاکستان

سائیں سرکار کو شیخ رشید کے خلاف کارروائی کا حق ہے، گورنر سندھ

-->

کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ  عمران اسماعیل کا کہناہے کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کوحق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہیے کرے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ییں۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ التوا کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم نے کہہ دیا ہے کہ کے سی آر منصوبے سے متصل رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وفاق اورسندھ حکومت اس منصوبے پر مل کر کام کررہے ہیں جبکہ پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف سائیں سرکار کو حق ہے کہ وہ جو کارروائی کرنا چاہے کرے، سندھ حکومت کی مرضی ہے کہ کسی کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹوا سکتی ہے اور شیخ رشید بھی قانونی جواب دے سکتے ییں۔ احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے، خواہ کوئی کتنی بھی ہنگامہ آرائی کرے قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

Continue Reading
/

Facebook

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں